پریانکا چوپڑا کی نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان

May 18, 2022

پریانکا چوپڑا، فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کیا آپ کا بھی کام پر آج مشکل دن تھا؟‘

دراصل اداکارہ کے چہرے پر نظر آنے والے زخم حقیقی نہیں ہیں، بلکہ میک اپ کے ذریعے ان کے کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے بنائے گئے ہیں۔

تاہم، اس تصویر کو دیکھ کر پہلے چند سیکنڈز میں ایسا ہی لگے گا کہ شاید اداکارہ کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے یا وہ کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔

اسی لیے پریانکا چوپڑا کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹ کرکے اداکارہ کے زخمی چہرے کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔