بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام کیوں قبول کیا؟

May 19, 2022

دیپیکا ککڑ، فائل فوٹو

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نےاسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ دیپیکا ککڑ نے2018 میں اپنے ساتھی اداکارشعیب ابراہیم کے ساتھشادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکےفائزہ رکھ لیا تھا۔

اس حوالے سے دیپیکا ککڑ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا کچھ مخصوص حصّہ نجی ہے اور وہ اپنی زندگی کے اس حصّے میں کسی کا داخلہ پسند نہیں کریں گی۔

دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’اسلام قبول کرنا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا اور جب میں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا ہے تو اس لیے اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘