نیپال کے وزیرِ اعظم بلیندرا شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک ایسی دنیا بنائی ہے جہاں جنگ کے لیے رسد کا بے عیب نظام موجود ہے۔
نیپالی وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں جنگ کے لیے رسد کا بے عیب نظام تو ہے لیکن خوراک کی رسد کا نظام تباہ حال ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ صرف نیپال کی انفرادی بدقسمتی نہیں ہے، ہمارے خطے کے کسی بھی ملک بنگلا دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، پاکستان، سری لنکا سے پوچھ لیں یہی سننے کو ملے گا۔
نیپال کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اس موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوئے ہیں جسے ہم نے نہیں بھڑکایا، ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں۔
بلیندرا شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی تعاون میں بظاہر جتنا نظر آتا ہے، حقیقتاً اس میں کہیں زیادہ خامیاں ہیں۔