بجلی، گیس 6 ماہ تک سستی ہونے کا امکان نہیں، خرم دستگیر

May 20, 2022

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس 6 ماہ تک سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد میں خرم دستگیر نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کے چار اضافی جہاز اور فرنس آئل کے پانچ جہاز خرید لیے ہیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت توانائی اور معاشی شعبہ میں بارودی سرنگیں بچھا گئی ہے، بجلی کی پیداوار میں وقتی تعطل جلد دور ہو جائے گا، لوڈشیڈنگ شاید صفر نہ ہوسکے لیکن اسے محدود کردیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس وقت ایل این جی نہیں خریدی جب قیمت چار پانچ ڈالر تھی۔ آج 24 سے 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو خریدنا پڑ رہی ہے۔