راجا ریاض اپوزیش لیڈر مقرر، قومی اسمبلی کا اعلامیہ جاری

May 20, 2022

قومی اسمبلی میں راجا ریاض کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپیکر نے اکثریت کی حمایت پر راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے، تقرری قومی اسمبلی قواعد 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت کی گئی۔

پی ٹی آئی کے راجا ریاض اور جی ڈی اے کے غوث بخش مہر امیدوار تھے، راجا ریاض کو 16، غوث بخش مہر کو 6 ممبران کی حمایت حاصل ہوئی۔

اس سے قبل منحرف پی ٹی آئی ایم این اے راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی تھی، درخواست پر 17 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے راجہ ریاض کے نام پر دستخط کیے تھے۔