میڈیا اور مالیاتی ادارے سائبر حملوں کی زد میں ہیں، پیوٹن

May 20, 2022

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سربراہی میں روسی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روسی میڈیا اور مالیاتی ادارے سائبر حملوں کی زد میں ہیں، ان حملوں کے لیے پیچیدہ سافٹ ویئر فعال کیا گیا ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف سائبر جارحیت ناکام ہوگئی ہے۔