رانا ثنا کا مریم نواز سے متعلق عمران خان کے ریمارکس پر شدید ردِعمل

May 20, 2022

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران مریم نواز سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں رانا ثناء نے کہا کہ قوم کی بیٹی مریم نواز پر جملے بازی کرکے عمران خان پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نے زبان کو لگام نہ دی تو گندگی پھیلانے والی زبان کھینچنا آتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نازیبا کلمات کہے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔