ارجن کپور کا بہن خوشی کپور اور کزن کو پہلی فلمیں کرنے پر مشورہ

May 20, 2022

بالی ووڈ اداکار اور معروف پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے اپنی سوتیلی بہن خوشی کپور اور کزن شنایا کپور کو ان کے بالی ووڈ کیریئر کے حوالے سے مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ خوشی کپور زویا اختر کی آئندہ آنیوالی فلم دی آرچیز سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔ جبکہ بونی کپور کے بھائی سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کرن جوہر کی فلم ’بےدھڑک‘ سے اپنا بالی ووڈ کیریئر ڈیبیو شروع کررہی ہیں۔

ارجن کپور نے خوشی کپور اور شنایا کپور مشورہ دیا ہے کہ ’سنو سب کی، کرو اپنی‘

ارجن کپور جنہوں نے2012 میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ فلم ’عشق زادے‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا، ایک انٹرویو میں اپنی بہن خوشی کپور اور کزن شنایا کپور کی آنے والی پہلی فلموں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ سنو سب کی، کرو اپنی۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک نکتے پر جھانوی تذبذب کا شکار ہوئیں کہ گونجن سکسینا کے ساتھ کام کریں یا نہیں، تو اس وقت بھی میں نے اسے یہی کہا تھا۔