انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا

May 21, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15پیسے تک کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں استحکام،یورو کی قیمت 1.50 روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت 2.50 روپے تک بڑھ گئی ، فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 199.90 روپے سے بڑھ کر 200.00روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کے اضافے سے 200.10روپے سے بڑھ کر 200.25روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا اور ڈالر کی قیمت خرید 200.00روپے اور قیمت فروخت 201.00 روپے پر برقرار رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.50روپے کے اضافے سے 208.00 روپے سے بڑھ کر 209.50روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 211.00 روپے سے بڑھ کر 212.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.50روپے کے اضافے سے 245.00روپے سے بڑھ کر 247.50روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے کے اضافے سے 249.00روپے سے بڑھ کر 250.50 روپے ہو گئی۔