پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، مخالفین 172 ہمارے ارکان 177 ہیں، ن لیگ

May 21, 2022

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، مخالفین کے 172 ہمارے ارکان 177ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ 4سال دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا گیا ، منحرف ارکان نے پی ٹی ائی کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انحراف کیا.

ایک ہفتہ پہلے تک عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور تھے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا.

منحرف ارکان الیکشن کمیشن کو فیصلہ چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں، بزدار اصل میں وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں، آج تحریک انصاف پنجاب میں 25 ارکان سے محروم ہوگئی .

پی ٹی آئی ارکان نے ملک میں معیشت کی تباہی کیخلاف ووٹ دیا، آج اپنے گریبان میں جھانکنے کا وقت ہے ،عمران صاحب! جس اسمبلی میں بھی عدم اعتماد ہوگا آپ وہاں سے باہر پھینکے جائیں گے ، عمران خان نے آئین شکنی کی، ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر جشن منانے والوں کو ماتم کرنا چاہیے۔