آسٹریلیا: اپوزیشن نے انتخابات جیت لیے، وزیراعظم نے شکست مان لی

May 21, 2022

آسٹریلیا کے پارلیمانی انتخابات اپوزیشن نے جیت لیے، وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے شکست تسلیم کرلی۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی نے 72 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ اکثریت کےلیے کم از کم 76 سیٹیں درکار ہیں۔

میڈیا رپورٹکے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق انتخابی نتائج پر ماہرین کی رائے ہے کہ لیبر پارٹی کو گرین پارٹی یا آزاد اراکین سے رابطہ کرنا ہوگا۔

ماہرین کی رائے یہ بھی ہے کہ لیبر پارٹی ارلی ووٹ کی کاونٹنگ کی بنیاد پر اب بھی حکومت بناسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے شکست تسلیم کرلی اور کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے، تاہم لیبر پارٹی جیتتی نظر آرہی ہے۔

اسکاٹ موریسن نے لیبر لیڈر انتھونی البانیز کو مبارک باد دی۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔