اسمبلی عمران خان کی مرضی، مطالبے پر نہیں توڑیں گے، شیری رحمان

May 22, 2022

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر شیری رحمان نے عمران خان کے الیکشن کی تاریخ مانگنے کے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا عمران خان کا مطالبہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی عمران خان کی مرضی اور مطالبے پر نہیں توڑی جائے گی۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنے کارکنان کو مارچ کی نہیں انتشار کی کال دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اپنی سیاست بچانے کے لیے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، اب بھی اداروں کو 2014ء کی طرح بلیک میل کیا جارہا ہے۔