میپکو نے خراب اور جلنے والے 19ہزار 346سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے مارچ کے اختتام تک خراب اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 19 ہزار 346 سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر میپکو ریجن میں خراب اور جلنے والے میٹرز تیزی سے تبدیل کئے جارہے ہیں ۔ میپکو ملتان سرکل کو 2479سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں اور میپکو ریجن کے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپر متعلقہ سٹورز سے میٹرز حاصل کرکے خراب میٹرزتبدیل کئے جائیں اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔