• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں12سالہ بچی سمیت 4افراد زخمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات , 12سالہ بچی سمیت چار زخمی نشتر ہسپتال پہنچ گئے تھانہ قطب پور کو عبدالرحمن نے بتایا کہ میری ماموں کی لڑکی علیشبہ گھر کی گلی سے گزر رہی تھی کہ جورا نامی لڑکے کی نامعلوم سے تکرار ہورہی تھی جس نے فائرنگ کی تو ایک گولی علیشبہ کے لگی جو خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگئی جسے علاج معالجہ کیلئے نتر ہسپتال منتقل کیا گولی علیشبہ کے پسلی میں لگی سٹی شجاع آباد پولیس کو کالی پل سے غلامصطفی نے اطلاع دی کہ منیر اپنی سابقہ بیوی 24سالہ پر کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کرایا پولیس نے ملزم منیر کو گرفتار کرکے حوالات میں پابند سلاسل کردیا جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ آباد بابر علی اور نادر علی کو تصور قریشی ،ظہیر قریشی ، احسن قریشی اور قاسم قریشی نے تشدد کا نانہ بنایا جو زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122نے نشتر ہسپتال داخل کرایا پولیس کے مطابق تصور قریشی وغیرہ نے علاقہ میں غیر قانونی مذبحہ خانہ قائم کیا ہواتھا جس کے فضلا سے بدبو کی وجہ سے علاقہ مکین تنگ تھے مکینوں نے متعدد بار ان لوگوں کو کہا گیا اور بابر کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں میں غیر قانونی مذبحہ خانہ کے حوالے سے درخواستیں گزار کی ہوئی تھی جو جھگڑے کی وجہ بنی ۔واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید