ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ برانڈ روڈ اور حسین آگاہی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیے جائیں کی،یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے والے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کی،اجلاس میں برانڈ روڈ اور حسین آگاہی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر جاری کام کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ محکموں اور تعمیراتی اداروں کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حسین آگاہی روڈ اپ گریڈیشن منصوبے پر کام تیز کردیا گیا ہے، منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو جلد ریلیف فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خوبصورت ملتان ویژن کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی تزئین و بحالی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کا عمل جاری ہے، جس کے ثمرات شہریوں تک پہنچائے جائیں گے۔