• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20سالہ لڑکی کے اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت 4افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) راجہ رام پولیس نے 20سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو موضع ماری نون سے امینہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی جویریہ گھر موجود نہ تھی ڈھونڈا نہ مل سکی گواہان بیانی ہوئے کہ میری بیٹی جویریہ کو ملزمان سلیم ،مظہر وغیرہ زبردستی کیری ڈبہ میں بٹھاکرفرار ہوگئے گھر کا سامان پڑتال کرنے پر طلائی سونا نقدی ایک لاکھ مسروقہ پایا گیا ملزمان نے بیٹی کو اغوا کرکے گھر سے نقدی سونا لیجاکر ارتکاب جرم کیا ۔ پولیس نے والدہ کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید