ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے وزیراعظم پاکستان کو خط کے ذریعے ماہانہ‘ سہ ماہی اور بجٹ اہداف کے اختتام پر بعض فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے ٹیکس دہندگان کیخلاف چھاپوں‘ انسپکشنز اور دیگر کارروائیوں میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیکشن 38اور 40سیلز ٹیکس ایکٹ 1990اور سیکشن 175انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے تحت ہونے والی کارروائیاں حقیقی قانونی ضرورت اور دستیاب مواد کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔