اسٹاک مارکیٹ، شرح سود میں اضافہ، 660 پوائنٹس کم

May 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سیاسی کشیدگی اور شرح سود میں مزید اضافے کی خبروں کے باعث سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، محدود کاروباکے باعث مندی کا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 660پوائنٹس کی کمی ،43ہزارپوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی ، 79.61 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ، سرمایہ کاری مالیت 96 ارب 4 کروڑ 43 لاکھ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم بھی 37.35فیصدکم رہا، تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود بڑھائے جانے کی خبروں اور آئی ایم ایف معاہدے کے انتظار میں سرمایہ کار وں کی مارکیٹ میں دلچسپی نظر نہیں آئی ،پیر کو سرمایہ کاروں عدم دلچسپی کے باعث کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر مندی کے بادل چھائے رہے مندی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 755پوائنٹس کی کمی سے 755 پوائنٹس تک کم ہو گیا تاہم اختتام پر کچھ ریکوری سے کے ایس ای100انڈیکس 660.46 پوائنٹس کی کمی سے 43100.71پوائنٹس سے کم ہو کر 42440.25 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 274.17 پوائنٹس کی کمی سے 16092.94 پوائنٹس پر آگیا ۔