سونا فی تولہ ایک لاکھ 43 ہزار 600 روپے ہوگیا

May 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل،1950 روپے فی تولہ کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1862 ڈالر سے کم ہو کر 1858 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس ڈالر کے مقابلے میںروپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1950 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 43ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1672 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 23ہزار 114 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1590 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔