سجل ایک بار پھر دُلہن بن گئیں

May 25, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے والی خوبرو اداکارہ سجل علی کی دُلہن بنے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 8 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ سجل علی کے نئے برائیڈل شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی ہلکے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

سجل علی کے جوڑے پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا ہی انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی۔

ہر دلعزیز اداکارہ ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بےحد حسین نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل علی کی تصویروں کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد سجل علی کا یہ پہلا برائیڈل شوٹ ہے۔

خیال رے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔