• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر انسٹاگرام
تصویر انسٹاگرام

اداکار احد رضا میر سے طلاق کی خبروں کے بعد سجل علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سجل علی اور احد رضا میر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اس جوڑے نے طلاق لے لی ہے۔

ایسے میں اس جوڑی کے مداح جہاں افسردہ ہیں تو وہیں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نظر جمائے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی تک دونوں کی جانب سے اپنی طلاق سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اب سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ بےرنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی مغربی طرزِ کے لباس جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں اور کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے خوف کو اپنی قسمت کا فیصلہ کبھی نہ کرنے دیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک اس پوسٹ کو تین لاکھ کے قریب صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا ہے کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔

دوسری جانب جوڑی نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق اب تک نہیں کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید