یاسین ملک کو مجرم قرار دیے جانے پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

May 25, 2022

یاسین ملک کو مجرم قرار دیے جانے پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

ممتازحریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردیےجانے پر آج مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔

رپورٹ کے مطابق،مقبوضہ وادی میں کاروبار بند رکھنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ مظاہروں کو روکنےکے لیے بڑی تعداد میں بھارتی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشمیریوں کوگھرمیں رہنے پر مجبور کرنے کے لیے بھارتی فوج نے گشت بھی بڑھا دی ہے۔

مقبوضہ وادی کے بہت سے علاقوں میںانٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

بھارتی عدالت میں یاسین ملک کی سزا سنانے کی سماعت 25 مئی کو یعنی آج ہوگی۔