ثمینہ پیرزادہ بھی ’لانگ مارچ‘ کے حق میں بول پڑیں

May 25, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حق میں بول پڑیں۔

آجسے ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے ایسے میں پی ٹی آئی کارکنان سمیت شوبز شخصیات بھی لانگ مارچ کو سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔

ان شوبز شخصیات میں وینا ملک سمیت سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھ شامل ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں پُرجوش انداز میں لکھا کہ ’مجھے یقین ہے میرے ملک کے لوگ حق اور سچ کے ساتھ بلا خوف و خطر کھڑے ہیں اور جیت ہمیشہ سچ کی ہی ہوتی ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں ’پاکستان زندہ باد اور اتحاد تنظیم یقین محکم پائندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب ملک بھر مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

لاہور میں بتی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں، پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے۔