• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ میں ناخوشگوار واقعہ، رونالڈو کا کچھ شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

کرسٹیانو رونالڈو — فائل فوٹو
کرسٹیانو رونالڈو — فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے کچھ شائقین پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کے شہر بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔

سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران پرتگالی فٹ بالر روبن نیوس کو ان کے سابق مرحوم ساتھی فٹبالر دیوگو ژوتا کا حوالہ دیتے ہوئے نعرے لگائے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں کرسٹیانو رونالڈو نے تبصرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نعرے لگانے والے شائقین کو فٹ بال اسٹیڈیمز میں داخلے سے تاحیات روک دینا چاہیے۔

میچ میں الہلال نے التعاون کو 0-6 سے شکست دی، روبن نیوس نے 75 منٹ کا میچ کھیلا، جس کے بعد انہیں متبادل کھلاڑی سے تبدیل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ دیوگو ژوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا 3 جولائی 2025ء کو شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید