منکی پوکس انفیکشنز سے متاثرہ افراد کو ہسپتالوں سے رجوع کرنے کامشورہ

May 26, 2022

اوسلو (ناصر اکبر) یورپی ممالک میں منکی پوکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ناروے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ایسپین نکسٹاد پریشان نہیں ہیں انہوں نے نارویجن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ بہت متعدی نہیں ہے،ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ مرض وبا کی صورت اختیار نہیں کرے گا، نکسٹاد نے کہا کہ آپ کو منکی انفیکشن ہونے کے بعد جلد سے جلد ہاسپیٹلز سے رابطہ کرنا چاہئے،اس سے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، نکسٹاد کا کہنا ہے کہ اس قسم کے وائرس سانس کی عام بیماریوں سے کہیں زیادہ مستحکم ہوتے ہیں، جن سے ہم حالیہ برسوں میں واقف ہوئے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ایسپین نکسٹاد نے کہاکہ ہم شاید ایسی کوئی پابندیاں نہیں دیکھیں گے جوہم نے کورونا وبائی امراض کے دوران دیکھی تھیں، انہوں نے کہاکہ واحد اقدامات یہ ہونگے کہ متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کریں اور ان سے رابطہ رکھنے والوں کو بھی آئسولیشن میں رکھا جائے۔