عمران خان نے لانگ مارچ سے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

May 26, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے دوران ننھی سی بچی کے سر پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سیاسی جلسے، جلوس، لانگ مارچ اور دھرنے میں غیر معمولی واقعات کا سامنے آنا ایک معمول کی بات ہے مگر اس بار سابق وزیر اعظم عمران خان کی لانگ مارچ سے ایک ننھی سی بچی کی ویڈیو خود عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کے سر پر پیار دینے کے لیے کنٹینر پر کھڑے عمران خان کے پاس اِسے لایا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو اور اس منظر کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایتیوں کو خوب بھا رہی ہیں۔