مریم نفیس نے لانگ مارچ میں شرکت کی تصاویر شیئر کر دیں

May 26, 2022

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں۔

مریم نفیس، سابق وزیر اعظم عمران خان کی لانگ مارچ کال پر شوہر اور خاندان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں۔

مریم نفیس کا اپنی ان تصویروں پر کہنا ہے کہ ’ ہم یہاں موجود ہیں، آنسو گیس سے فضا بھری ہوئی ہے مگر ہمارے حوصلے اب بھی ہمیشہ کی طرح بلند ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت دی ہے۔

جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کیلئے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا، کارکنوں نے جس طرح آنسو گیس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔