اعلیٰ حکام کے فون ہیک کرنے پر اسپین میں خفیہ ایجنسیوں پر عدالتی کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ

May 26, 2022

اسپین میں وزیراعظم، وزیر دفاع، سیکورٹی عہدے داروں اور چوٹی کے سیاست دانوں کے فون ہیک کرنے پر خفیہ ایجنسیوں پر عدالتی کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ہسپانوی وزیراعظم نے خفیہ معلومات کو کنٹرول کرنے کا نیا قانون لانے کا اعلان کردیا۔

اسپین کی حکومت پچھلے مہینے ہیکنگ اسکینڈل پر انٹیلی جنس ایجنسی کی خاتون سربراہ کو برطرف کرچکی ہے۔

موبائل فون ہیکنگ کے لیے ہسپانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیل کا بنا ہوا پیگاسیس سافٹ ویئر استعمال کیا تھا۔