کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا ’پیچھےہٹ‘ سیریز ’مس مارول‘ میں شامل

May 27, 2022

کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا ’پیچھےہٹ‘ سیریز ’مس مارول‘ میں شامل

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ کے بارے میں کچھ نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافیہارون رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مشہور سیریز ’مس مارول‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایمان ویلانی اور اداکار رشی شاہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اس سیریز کی پہلی دو اقساط دیکھنے کے بعد سیریز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’مس مارول کی پہلی 2 اقساط مجھے بہت پسند آئیں، اس فلم میں بالکل ویسے ہی جنوبی ایشیائی نمائندگی موجود ہے جیسی میں دیکھنا چاہتا ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس سیریز میں سونف والی کنڈیز، شاہ رخ خان کے بہترین فلموں کے ڈائیلاگز اور کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانے (پیچھے ہٹ) کو بھی شامل کیا گیا ہے، جسے گلوکارحسن رحیم، جسٹن بی بی اور طلال قریشی نے گایا ہے۔‘