اماراتی وزیر خارجہ ترکی کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے

May 27, 2022

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ترکی کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچے ہیں۔

انقرہ سے عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ دورے کی دعوت ترک وزیر خارجہ مولود چاویش اولو نے دی تھی۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان ترکی کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ دورے میں امارات ترکی تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے کے لئے مذاکرات ہونگے۔

اماراتی وزیر خارجہ نے ترکی پہنچنے سے قبل جرمنی اور پولینڈ کا دورہ کیا تھا۔