یومِ تکبیر: ISPR کا جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین

May 28, 2022

فائل فوٹو

یومِ تکبیر کے موقع پرپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سےجوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کم ازکم نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کیا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے لوث کام کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔