ترکش ایئر کی استنبول سے ماسکو کی پرواز منزل کے قریب سے واپس کیوں آئی؟

May 28, 2022

ترکش دارالحکومت استنبول سے ماسکو جانے والی پرواز منزل پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل بیلاروس کی فضائی حدود میں روک لی گئی، جسے مبینہ طور پر فنی خرابی کی وجوہات کی بنا پر ماسکو کی بجائے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس سے اتار لیا گیا۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق استنبول سے ماسکو کی ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 413 لگ بھگ ساڑھے3 گھنٹے کا سفر طے کرکے بیلاروس کی فضائی حدود سے روس کی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور طیارہ ماسکو ایئر پورٹ پر اترنے کے لیے اپروچ لے رہا تھا کہ طیارے میں مبینہ طور پر فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

کنٹرول ٹاور کے رابطہ کرنے پر پائلٹ کو فضا میں ہی ہولڈ کرنے کا کہا گیا، جس پر پائلٹ نے ایئربس اے 321 طیارے کو بیلاروس کی فضائی حدود میں واپس لے جاکر چکر کاٹنا شروع کردیے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اپنے ہیڈکوارٹر سے ہدایت ملنے پر پائلٹ نے بیلاروس سے طیارے کا رخ لتھوانیا کی طرف موڑ دیا گیا، یوں پرواز کو لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس اتارلیا گیا۔

طیارے میں 180 روسی شہری بھی سوار ہیں، جو ہنگامی بنیادوں پر بغیر ویزے کے لتھوانیا اترے ہیں، ٹیکنیکل لینڈنگ کے بعد تیار ہو ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل سے دور ایک کونے میں کھڑا کیا گیا ہے۔