فرینکفرٹ میں عالمی ٹیکسٹائل نمائشوں کے انعقاد کی تیاریاں

May 29, 2022

فرینکفرٹ(نیوزڈیسک) فرینکفرٹ جرمنی میں تین عالمی ٹیکسٹائل نمائشوں کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میںجون میںہونے والی تین عالمی ٹیکسٹائل نمائشوں Heimtextil, Techtextil and Texprocess. کی اہمیت بڑھ گئی ہے، پاکستان سے تین عالمی ٹیکسٹائل نمائشوں میں مجموعی طور پر100 سے زائد کمپنیاں شرکت کریںگی اور پاکستان نمائش کنندگان ان تینوں نمائشوںمیں بیڈ شیٹس،تولیہ ،انٹیریئر ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات کی نمائش کرینگے۔پاکستا ن میسے فرینکفرٹ کے نمائندے اورنوجوان ایگزیبیشن ایکسپرٹ عمر ہادی صلاح الدین کے مطابق کورونا کے دو سال کے وقفہ کے بعد ان تین نمائشوں کی ٹیکسٹائل کی عالمی صنعت میں اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے ،21تا 24 جون تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میںہونے والی نمائشوں ہیم ٹیکسٹائل،ٹیک ٹیکسٹائل اور ٹیکس پروسیس میں دنیا بھر سے 2ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہوں گے جس میں پاکستان سمیت جرمنی، امریکا،برطانیہ بھارت،بنگلا دیش ،ترکی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ میں نمایاں مقام رکھنے والے دیگر ممالک شامل ہیں، پاکستان سے اس نمائش میںنشاط چونیاں، سفائر، آدمجی اور ماسٹر ٹیکسٹائل سمیت100سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔