مظفر گڑھ: علی پور میں گھر سے 5 لاشیں برآمد

May 31, 2022

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر سے 3 بچیوں اور والدہ کی تیز دھار آلے سے گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، لگتا ہے انہیں قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عمران کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے، جو ریڑھی پر سبزیاں فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق مرنے والی تینوں بچیوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق عمران نے ڈیڑھ برس قبل علاقے میں کرائے پر مکان لیا تھا، گزشتہ روز مکان بند تھا، رشتے داروں نے لاشیں دیکھ کر اطلاع دی۔