ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے میں ریلوے پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بغیر ٹکٹ ٹرین میں سوار ہوئی، دوران سفر ٹکٹ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹ چیکر خاتون کو اے سی سیٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا، جہاں خاتون سے زیادتی کی گئی۔
آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ خاتون نے 3 ملزمان کا ذکر کیا، 2 ملزمان نامزد ہیں، تینوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اپنے بچوں سے ملنے کراچی سے ملتان گئی تھی، سابق شوہر بچوں کو ساتھ نہیں لایا، جس پر دونوں میں چپقلش ہوئی۔
واقعے میں ملوث ایک ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے 2 روزہ سفری ریمانڈ پر ملزم زاہد کو پولیس کے حوالے کردیا۔