ذہنی بیمار شخص ہی ایسی باتیں کرسکتا ہے، طلال چودھری

June 02, 2022

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی بیمار اور فرسٹریٹڈ شخص ہی ایسی باتیں کرسکتا ہے۔

طلال چودھری کا کہنا ہے کہ یہ شخص کہتا ہے کہ پاکستان جام کردو، پاکستان کی تاریخ میں اداروں سے ایسی سپورٹ کسی کو نہیں ملی اور آج یہ اداروں کو نشانہ بنارہا ہے۔

علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری نے بھی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو، انشا اللّٰہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔