سابق چیئرمین واپڈا نیب میں طلب

June 02, 2022

فائل فوٹو

سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کے خلاف نیب نے کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں 6 جون کو طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا کو مالی بےضابطگی کےالزام میں نیب لاہور نےطلب کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن ہوئی، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروائیں۔

1410 میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سےمہنگی ہوئی۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین7 مئی کو عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔