پاکستان چین اشتراک کار سے سرخ مرچ کی پیداوار میں اضافہ

June 21, 2022

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان چین اشتراک کار سے سرخ مرچ کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم سی سی) کے ایگریکلچرل پراجیکٹ لیڈر برائے پاکستان دائی باؤ نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں 6مختلف ماڈل فارمز میں 300ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کاشت کی گئی جس سے تقریباً 700ٹن خشک سرخ مرچ کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین شراکتداری منصوبہ کے تحت 200سے زیادہ مقامی ٹیکنیشنز کو تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ منصوبہ سے روزگار کے ایک ہزار نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال سرخ مرچ کے زیرکاشت رقبہ میں چھ گنا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مجموعی پیداوار 7گنا زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت زرعی شعبہ میں پاک چین اشتراک کار کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔