ملک میں سونا ساڑھے 4 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا

June 23, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 4 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 4 ہزار 600 روپے سستا ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 831 ڈالر فی اونس ہے۔