ویڈیو: ہینری نکولز کے آؤٹ ہونے کا منظر جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گا

June 23, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

آپ نے یہ مثال تو سنی ہوگی ’قسمت خراب ہو تو اونٹ پر بیٹھے شخص کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے‘، ایسا ہی کچھ نیوزی لینڈ کے بیٹر ہینری نکولز کے ساتھ ہوا۔

انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں جب ہینری نکولز پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے، انہوں نے چوکا مارنے کے لیے ایک شاٹ لگایا۔

لیکن جیسا نکولز نے سوچا ویسا نہ ہوسکا اور پھر اسٹروک کھیلنے کے بعد ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ آپ خود ویڈیو میں دیکھ لیجیے۔

اس اننگ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر ہینری نکولز نے 19 رنز بنائے تھے۔