نئے نیب قانون سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا، مشتاق احمد

June 24, 2022

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ نئے نیب قانون سے سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنا ابھی تک جاری ہے۔ گوادر کے لیے ایران سے بجلی لانے کا اقدام بہت اچھا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ دبئی کے راستے تمام ممالک ایران سے تجارت کررہے ہیں، ہمیں ایران سے پیٹرول بھی لینا چاہیے۔