• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا دورِ حکومت فاشسٹ دور تھا، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورِ حکومت فاشسٹ دور تھا، میں نے عمران خان کے فاشسٹ ایجنڈے کے صرف ایک حصے کی نشان دہی کی تو انہوں نے طوفان برپا کر دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ روس سے گندم خریدنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں آئی ایم ایف کو مینیج کرنا آتا ہے، ن لیگ کے دور حکومت میں معیشت اوپر گئی تھی۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ نیب کو انسانی حقوق کچلنے کے لیے استعمال کیا گیا، ہم نے کوئی استثنیٰ نہیں لیا، ہم پر آج بھی مقدمات قائم ہیں، ہمارا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ اگلا الیکشن صاف، شفاف ہونا چاہیے، ہم آئینی طریقے سے حکومت میں آئے ہیں، آر ٹی ایس بٹھا کر نہیں آئے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگی، چین کی طرف سے آنے والے عندیہ نے ڈالر کی قدر کم کردی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت فی الحال کم نہیں ہو رہی، تین ماہ بعد بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر کوئی اچھے کام کیے ہیں تو اس کو آگے لے کر چلنے میں کوئی حرج نہیں۔

قومی خبریں سے مزید