وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے

June 24, 2022

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف ماہی گیروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل 3 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ سے گوادر پہنچے تھے۔