سپریم کورٹ میں نئے جج کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

June 24, 2022

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے جج کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس30 جون کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کے نام پر غور ہوگا۔