یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کیلئے ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم

June 26, 2022

فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کے لیےون ٹائم پاس ورڈ سسٹمکی شرط کو ختم کردیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خریداری کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط کو ختم کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔