مفتاح اسماعیل ٹیکس بڑھانے کیلئے 5 پروگراموں کو وسیع کرنے کیلئے کیوں کام نہیں کرتے؟ شوکت ترین

June 27, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کے ٹیکس نیٹ کے حوالے سے بیان پر کہا کہ آپ ٹیکس بڑھانے کیلئے پی او ایس ، سپلائی چین آٹومیشن ، ٹریک اینڈ ٹریس اور سنگل ونڈو کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے پانچ پروگراموں کو وسیع کرنے کیلئے کیوں کام نہیں کرتے؟ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ہم نے اس سال 1.4ٹریلین ریونیو کا اضافہ کیا اور 2023 میں نئے ٹیکسوں کے اضافے کے بغیر 1.9 ٹریلین کا اضافہ کر چکے ہوتے۔