PTI نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی

June 27, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سےاجازت مانگ لی، پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان اور فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی۔

تحریک انصاف نے انتظامیہ سے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

درخواست میں جلسہ گاہ میں انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے لہٰذا جلسے کے لیے انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرے۔