روسی فوج کا یوکرین کے شاپنگ مال پر حملہ، 10 افراد ہلاک

June 27, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

روس نے یوکرین کے شہر کریمنچک کے شاپنگ مال پر میزائل حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی افواج نے شاپنگ مال پر راکٹ داغے، جہاں ایک ہزار سے زائد شہری موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ راکٹ حملے کے بعد شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، حملے میں متاثرہ افراد کی درست تعداد کا اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ یہ عمارت روسی فوج کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھی نا ہی اس کی کوئی دفاعی اہمیت تھی۔

کریمنچک یوکرین کا صنعتی شہر ہے، 24 فروری کو جنگ سے پہلے تک یہاں یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کام کر رہی تھی۔