لاہور میں جان بچانے والی متعدد دواؤں کی عدم دستیابی

June 29, 2022

لاہور میں جان بچانے والی متعدد دواؤں کی عدم دستیابی کے باعث مریض اور تیماردار شدید پریشان ہیں۔

مارکیٹ میں بخار، خون پتلا کرنے والی، بلڈ پریشر، مرگی، ڈپریشن اور درد کی ادویات کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

مریض اور تیماردار دواؤں کے لئے پریشان ہو کر کئی دکانوں کے چکر لگارہے ہیں تاہم انہیں دوائیاں نہیں مل رہیں۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ گھر والوں کے لئے دوا خریدنے کے لئے دو تین میڈیکل اسٹورز پر گیا تاہم دوائیاں نہ ملیں۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے ادویات کی فراہمی نہیں ہورہی، چند ایک دوائیں ہی ملتی ہیں، مرگی اور ڈپریشن کی متبادل دوائیں بھی دستیاب نہیں۔