اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن انتقال کرگئے

June 30, 2022

کینتھ نولٹن نےکمپیوٹر گرافکس کی سائنس اور فن کو ترویج دینے میں اہم کردار ادا کیا

کمپیوٹر گرافکس اور اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن (Kenneth Knowlton) 91 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔

1931 میں پیدا ہونے والے کینتھ نولٹن انجینئر، کمپیوٹر سائس دان اور آرٹسٹ تھے۔ انہوں نے کمپیوٹر گرافکس کی سائنس اور فن کو ترویج دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے پہلی بار 1963 میں کمپیوٹر اینیمیشن کے لیے استعمال ہونے والی زبان (BEFLIX) ایجاد کی، جس کی مدد سے تصاویر ، پورٹریٹ اور فلمیں کمپیوٹر پر تیار کرنے کا آغاز ہوا۔ انہوں نے پہلی اینیمیٹڈ فلم 1966 میں تیار کی تھی۔

اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن رواں سال 16 جون کو فلوریڈا میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے لواحقین میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔